Thursday, May 9, 2024

اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ، شہباز شریف

اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ، شہباز شریف
May 12, 2021

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔

 شہباز شریف نے کہا عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیلی ظلم وبربریت رکوانے کے لئے فوری کردار ادا کریں۔ اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا اسرائیل بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ قبلہ اول کی حرمت کے حوالے سے کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا ۔ پاکستانی عوام فلسطینیوں  کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 ادھر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔ ٹویٹر پیغام میں کہا سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں مشکل ہے جیسا آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں۔ ڈیرن سیمی نے’’پرے فار فلسطین‘‘ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔