Tuesday, April 16, 2024

اسرائیل پر انتہاپسند قابض ہو گئے‘ وزیردفاع موشے یالون نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

اسرائیل پر انتہاپسند قابض ہو گئے‘ وزیردفاع موشے یالون نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا
May 21, 2016
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون وزیراعظم کے ساتھ اختلافات پرمستعفی ہو گئے۔ انہوں نے کہا اسرائیل خطرناک ملک ہے اور یہ انتہا پسند عناصر کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یالون کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور کابینہ کے انتہا پسند عناصر کے ساتھ اخلاقی بنیاد پر اختلافات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اسرائیل اور لیکوڈ تحریک انتہاپسندوں کے ہاتھ لگ گئی ہے جنہوں نے اسرائیل کے وجود کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔ موشے یالون نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے رویے اور ان پر اعتماد کی کمی وجہ سے حکومت اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہو رہے ہیں اور سیاست بھی چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے استعفے کے بعد نیتن یاہو نے انتہا پسند جماعت اسرائیل بیت نو کو مخلوط کابینہ میں شامل کرنے کیلئے اوید گور لائبر مین کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لائبر مین فلسطینیوں کے بارے میں انتہائی سخت گیر رویہ رکھتے ہیں۔