Thursday, March 28, 2024

اسرائیل نے بیت المقدس میں ایک اور دیوار تعمیر کر دی

اسرائیل نے بیت المقدس میں ایک اور دیوار تعمیر کر دی
October 19, 2015
یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی آبادی کے محلے جبل مکبر کو اسرائیلی آبادی سے الگ کرنے کیلئے کنکریٹ کی دیوار کھڑی کر دی۔ دوسری طرف بیر شیبہ میں ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو سے حملہ کر کے صہیونی فوجی کو ہلاک اور گیارہ یہودی زخمی کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ دیوار بنانے کا مقصد فلسطینی گاو¿ں سے یہودی آبادی میرنکار پر پٹرول بم حملے روکنا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے دیوار کی تعمیر کو نسلی امتیاز کی پالیسی سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیوار امن عمل میں مددگار ثابت نہیں ہو گی۔ اسرائیلی حکومت نے پہلے بیت المقدس اورمغربی کنارے کو الگ کر رکھا ہے اور اب یہاں دیوار کھڑی کر دی گئی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران اب تک بیالیس فلسطینی شہید جبکہ سات اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی اسرائیل میں فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی فوجی سے بندوق چھین کر فائرنگ کر دی جس سے اسرائیلی فوجی ہلاک اور گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔ حالیہ تشدد کے بعد اسرائیلی شہروں کوفوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے۔