Friday, May 3, 2024

اسرائیل نے بربریت کی انتہا کر دی ، طبی رضا کار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا

اسرائیل نے بربریت کی انتہا کر دی ، طبی رضا کار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا
March 28, 2019

غزہ ( 92 نیوز) اسرائیل نے بربریت کی انتہا کر دی ، طبی رضا کار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔ عالمی ادارہ صحت اورفلسطینی حکام نےصیہونی بربریت کی مذمت کی ہے

غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق  17 سالہ ساجدمظہر کوبیت اللحم کےقریب اس وقت شہید کیاگیاجب وہ زخمیوں کوطبی امداد فراہم کررہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل  کی فوج کی جانب سے طبی رضا کار کی موت پر تبصرہ کرنے سے گریزکرتےہوئےموقف اختیار کیا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نےپرتشدد کا جواب دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہےکہ طبی رضا کار کے پیٹ میں گولی مار کر کے اسرائیلی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ برائے صحت نےبھی طبی رضا کارکوشہید کرنے کی ’سخت مذمت‘ کی ہے۔