Sunday, May 12, 2024

اسرائیل میں ہزاروں افراد کا پھر وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل میں ہزاروں افراد کا پھر وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
January 4, 2021

یروشلم (92 نیوز) اسرائیل میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ یروشلم میں نیتن یاہو کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

یروشلم میں 2 ہزار سے زائد شہریوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 اسرائیل کے د یگر شہروں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمے بھی درج کر لئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں ایک مقدمہ چل رہا ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے وقتا فوقتا ملک بھر میں ان کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔