Sunday, September 8, 2024

اسرائیل میں کورونا کی نئی قسم ’’ فلورونا ‘‘ سامنے آ گئی

اسرائیل میں کورونا کی نئی قسم ’’ فلورونا ‘‘ سامنے آ گئی
January 2, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) اسرائیل میں کورونا کی ایک اور نئی قسم ’’ فلورونا ‘‘ سامنے آ گئی۔ 

اسرائیل میں کورونا اور فلو کے پہلے مشترکہ "فلورونا" کیس کی تصدیق ہوگئی۔ پہلا فلورونا وائرس ایک اسرائیلی خاتون میں پایا گیا۔

خاتون نے حال ہی میں ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا، خاتون کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

ادھر انٹارکٹیکا میں سائنسی تحقیقی سنٹر کے 16 ارکان بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق الزبتھ پولر اسٹیشن کے تمام 25 ارکان کو ویکسین لگائی گئی تھی۔

پراجیکٹ مینجر جوزف گال کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقے تک وائرس پہنچنا حیرت کا باعث ہے۔