Friday, May 10, 2024

اسرائیل میں نیتن یاہو کا طویل ترین بارہ سالہ اقتدار ختم، پارلیمان کے واحد مسلمان رکن کے ووٹ نے تاریخ رقم کی

اسرائیل میں نیتن یاہو کا طویل ترین بارہ سالہ اقتدار ختم، پارلیمان کے واحد مسلمان رکن کے ووٹ نے تاریخ رقم کی
June 14, 2021

تل ابیب (92 نیوز) اسرائیل میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا طویل ترین بارہ سالہ اقتدار ختم ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمان کے واحد مسلمان رکن کے ووٹ نے تاریخ رقم کی۔ انسٹھ کے مقابلے میں ساٹھ ووٹوں سے نئی حکومت بن گئی۔ دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینٹ نے وزارت عظمی سنبھال لی۔

اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی جس کی اسرائیلی پارلیمان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے تحت 2 سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔

اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت تمام لوگوں کے مقاصد کے لیے کام کرے گی اور ان کی ترجیحات تعلیم اور صحت میں اصلاحات لانا ہے۔