Saturday, April 20, 2024

اسرائیل میں بھڑکنے والی آگ پر پانچ دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

اسرائیل میں بھڑکنے والی آگ پر پانچ دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
November 26, 2016

 یروشلم (ویب ڈیسک)اسرائیل میں بھڑکنے والی آگ پر پانچ دن بعد بھی قابو نہ پایا جا سکاکئی ممالک کے فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، امریکا کا جدید ترین سُپرٹینکر فائر فائٹر بوئنگ طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا۔ پولیس نے آگ لگانے کے شبے میں 22افراد کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اسرائیل میں لگنے والی آگ بےقابو ہوتی جارہی ہے، آگ نے ملک کے مرکزی اورشمالی حصے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کے قریب نطف کے علاقے میں لگی آگ پھیلتی  ہی چلی جا رہی ہے اور ایک ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہو گیا، امریکی سُپرٹینکر بوئنگ طیارہ بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے اسرائیل پہنچ گیا ہے ،یہ دنیا کا جدید ترین فائر فائٹر طیارہ ہے، یونان ، سائپرس، کروشیا، اٹلی اور روس کی ایمرجنسی ٹیمیں بھی آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہیں اسرائیلی پولیس نے جنگلات کوآگ لگانےکے شبہ میں بائیس افراد کو گرفتارکرلیا ہے ،، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مصر اور اردن کی جانب سے مدد کی پیشکش بھی قبول کر لی ہے۔