Friday, April 26, 2024

اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کے منصوبے ختم کرے،اقوام متحدہ

اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کے منصوبے ختم کرے،اقوام متحدہ
April 21, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کا منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینی علاقے خان الاحمر کی  صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر نے اپنے بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی بدوی قبائل کی منتقلی کے منصوبے سے باز رہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقے خان الاحمر میں موجود صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کی طرف سے عائد قانونی ذمے داریوں کی پاسداری کرے۔ اسرائیلی حکام نے فلسطینی علاقے میں زور زبردستی کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔