Monday, September 16, 2024

اسرائیل: فلسطینیوں اور یہودیوں کا مکانوں کی مسماری کیخلاف احتجاج

اسرائیل: فلسطینیوں اور یہودیوں کا مکانوں کی مسماری کیخلاف احتجاج
February 6, 2017

تل ابیب (92نیوز) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں فلسطینی شہریوں اور یہودیوں نے فلسطینیوں کے مکانوں کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی شہر تل ابیب میں فلسطینیوں اور یہودیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور انتہا پسند صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔

بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعت میرتز اور عرب جماعتوں کے اتحاد سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے مارچ کی قیادت کی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی آبادکاری کے لیے مغربی کنارے میں واقع ایک بستی امونا کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے اور فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔