Tuesday, May 14, 2024

اسرائیل اورعرب ممالک میں سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط آج وائٹ ہاؤس میں ہونگے

اسرائیل اورعرب ممالک میں سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط آج وائٹ ہاؤس میں ہونگے
September 15, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) اسرائیل اورعرب ممالک میں سفارتی تعلقات کےمعاہدے پر دستخط آج وائٹ ہاؤس میں ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد ہوگا، جس میں اسرائیلی وزیراعظم، اماراتی اور بحرینی وزرائے خارجہ تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ 1967ء میں اسرائیل کے ساتھ کبھی تعلقات قائم نہ کرنے کا عہد کرنے والے مزید دو عرب ممالک آج اپنا قول بدلیں گے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین آج صیہونی ریاست کے ساتھ وائٹ ہائوس میں امن معاہدہ کریں گے اور مصر اور اردن کے ہم قدم ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی معاہدے کی اس تقریب میں اسرائیل کی نمائندگی وزیراعظم نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کی نمائندگی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور بحرین کی نمائندگی بھی اس کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی کریں گے۔ امارات سےسمجھوتےکوامن معاہدہ اور بحرین سے تعلقات کو امن کا اعلامیہ قرار دیا جائے گا۔ تقریب میں شرکت کے لیےرہنما واشنگٹن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔