Wednesday, April 24, 2024

اسرائیل اور شام کا گولان ہائٹس میں قونتیرا کراسنگ کھولنے پر اتفاق ہو گیا ،نکی ہیلی

اسرائیل اور شام کا گولان ہائٹس میں قونتیرا کراسنگ کھولنے پر اتفاق ہو گیا ،نکی ہیلی
October 13, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ اسرائیل اور شام کا گولان ہائٹس میں قونتیرا کراسنگ کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ قونتیرا  کراسنگ پیر سے کھول دی جائے گی۔ اس اقدام سے  خطے میں  امن مشن کوجاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ امید  ہے کہ شام اور اسرائیل  اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہلکاروں کو  خطے میں رسائی  دیں گے۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے مزید کہا کہ ہم شام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خطے میں امن مشن کے اہلکاروں کو بغیر کسی مداخلت کے گشت کرنے دیا جائے۔ شام کی سرحد میں قونتیرا کے علاقے   میں روسی فورسز بھی گشت کرتی ہیں۔