Saturday, May 18, 2024

اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی کا اعلان ‏

اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی کا اعلان ‏
March 26, 2019

غزہ ( 92 نیوز ) اسرائیل  اور حماس نےایک دوسرے پرحملوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ حماس کی جانب سے تل ابیب پر متعدد راکٹ فائرکئے گئے جن کی زد میں آکر سات اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پٹی پر بم برسا دیئے اور سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا۔

اسرائیل  کی جانب سے کئے گئے حملوں میں دوفلسطینی زخمی ہوئے ، کئی گھنٹوں کی شدید کشیدگی کےبعدحماس کی جانب سے اعلان سامنے آیاکہ مصرکی کوششوں سےفریقین میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔