Saturday, April 20, 2024

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی
September 1, 2019
تل ابیب ( 92 نیوز) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی،اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر اضافی فوج پہنچا دی جبکہ حزب  اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کولبنان میں حزب اللہ کے دفاتر پر ڈرون حملوں کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے تنظیم کے دفاتر پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں مزاحمت کی جوابی کارروائی کو نہیں روک سکیں گی۔ گزشتہ اتوار کو اسرائیل نےلبنان پر 2 ڈرون حملے کیے تھے ،  ایک ڈرون کے پھٹنےسےحزب اللہ کے میڈیا سنٹر کو نقصان پہنچا تھا اور دوسرا ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل نے اضافی فوج لبنان کی سرحدپرپہنچادی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کمان ایریامیں کسی بھی صورتحال سےنمٹنے کیلئے تیارہیں۔