Saturday, May 4, 2024

اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، چار نکاتی ایجنڈے پر غور

اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، چار نکاتی ایجنڈے پر غور
February 26, 2019
 اسلام آباد(92 نیوز) وزیر خزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرامن بلوچستان پالیسی کےلئے 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے وزیراعظم پیکج کے تحت وزارت پیٹرولیم کے فوت ہوجانیوالے ملازمین کے خاندانوں کی گرانٹ منظور کرلی۔ ملازمین کے خاندانوں کو ادائیگیوں کے لئے 4 کروڑ 64 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور دی گئی ۔ ای سی سی نے وزارت نجکاری کو 11.441 ملین روپے کی سپیلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی بی منظوری دی ۔ وزارت توانائی کی سمری پر ایس این جی پی ایل سے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو آر ایل این جی دینے کی سمری مؤخر کر دی گئی ہے ۔