Tuesday, April 23, 2024

اسد قیصر کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہیں یہ سب کچھ موٹو گینگ کا کیا دھرا ہے : عمران خان

اسد قیصر کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہیں یہ سب کچھ موٹو گینگ کا کیا دھرا ہے : عمران خان
March 19, 2017
اٹک (ویب ڈیسک)عمران خان نے کہا ہے کہ سپیکر کے پی کے پر کرپشن کا الزام لگایا گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ نیب نے ایسی کوئی تحقیقات شروع نہیں کی ، سب کچھ موٹو گینگ کا کیا دھرا ہے اب تک 30 ارب روپے اشتہاری مہم میں ضائع کئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کے پی کے بعد پنجاب میں بھی شجرکاری کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اٹک میں طاہرصادق کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر کے پی کے پر کرپشن کا الزام لگایا گیا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ نیب نے ایسی کوئی تحقیقات شروع نہیں کی۔ کپتان کا کہناتھا کہ عمران خان کے پی کے میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ پنجاب کے اندر بھی پہلے مرحلے میں دس ہزار درخت لگائیں جائیں گے۔ کپتان نےکہا کہ دریاؤں میں پانی کم ہو رہا ہے اگر ابھی کچھ نا کیا تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ساری قوم اس مہم میں شرکت کرے عمران خان کا کہناتھا کہ انھوں نے غیر رسمی گفتگو میں پھٹیچر کا استعمال کیا تھا۔