Sunday, May 12, 2024

اسد قیصر کا شہباز شریف کو خط ، اہم قوانین پر اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل

اسد قیصر کا شہباز شریف کو خط ، اہم قوانین پر اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا جس میں انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن ترمیمی بل 2021 و دیگر بلز قومی اسمبلی سے پاس ہو چکے ہیں ۔ الیکشن ترمیمی اور دیگر بلز پر مشاورتی عمل شروع کرنے اور قانون سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ متفقہ کمیٹی کی طرف سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا۔

 انہوں نے لکھا کہ بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور آنے ہیں، امید ہے اپوزیشن لیڈر تمام عمل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ شہباز شریف بلز پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔

خط میں کہا گیا کہ سپیکر آفس  حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کیلئے مکمل سہولت دے گا۔ اپوزیشن لیڈر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں  تاکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی اس پر دوبارہ بات چیت کرے ۔ متفقہ کمیٹی کے فورم کو بروئے کار لایا جائے۔