Saturday, April 20, 2024

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری
November 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت  ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ ای  سی  سی نے اسٹیل ملز ملازمین   کو پنشن، پراویڈنٹ اور گریجویٹی کی مد میں 1.6 ارب روپے جاری کرنے اور افغانستان سے کپاس درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے دو لاکھ ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کو فروخت کرنے کی منظوری بھی دی گئی، یہ گندم 1300 روپے  فی من فروخت کی جائے گی۔ ای سی سی اجلاس نے طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے کپاس درآمد کرنے کی اجازت بھی دی، افغانستان سے کاٹن درآمدگی کیلئے این او سی اور  قانونی    تقاضے  پورا کرنا ہوں گے ۔ گھریلو صارفین کیلئے سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر فیصلہ موخر کر دیا گیا،چینی کی قیمت اور تیاری کیلئے خام مال پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔