Thursday, May 2, 2024

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ، لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز کو حتمی شکل دیدی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ، لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز کو حتمی شکل دیدی
May 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر  کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجاویز کوحتمی شکل دے دی گئی ۔

اجلاسمیں  کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں توازن کی تجاویز پر غور کیا گیا ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ۔

اجلاس میں   وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر حماد اظہر ، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی ،اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو بھی کھولنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔