Tuesday, April 23, 2024

این سی او سی کا لاہور میں اجلاس ، صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

این سی او سی کا لاہور میں اجلاس ،  صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت
July 13, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت لاہور میں این سی او سی کا اجلاس ہوا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی ۔

چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی  ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،اجلاس میں عید الاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیوں کا انتظام اور عید کے لئے ایس او پیز کا جائزہ لیا ۔

این سی او سی کے اجلاس میں  کورونا کے ہاٹ اسپاٹس ، ٹیسٹنگ کے حوالے سے غور کیا گیا۔