Saturday, May 4, 2024

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس
May 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں ۔ اجلاس  میں   تاجر تنظیموں کو ایس او پیز کے اطلاق کیلئے شامل کرنے پر زور دیا گیا ،  وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا کہ  دکاندار ’’نو ماسک نو سروس ‘‘  کی پالیسی پر عمل کریں ۔

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  کل ہونے والے این سی سی اجلاس کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئیں  ، اسد عمر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کیں جبکہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے   وباء کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عوام میں آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ، اسپتالوں میں  بیڈز و دیگر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ دی گئی کہ  ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق یکم جون سے مُلک بھرمیں کر دیا جائے گا،  سسٹم کے تحت ہسپتال لوکل ریسورسزسمیت تمام تراعدادوشمار باآسانی شئیرکرسکیں گے،صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت میڈیکل کے فائنل ائیر سٹوڈینٹس، ینگ ڈاکٹرز، ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرزکو متحرک کر رہی ہے۔