Saturday, May 11, 2024

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس
April 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر پلاننگ اسد عمر  کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں   کورونا کی صورتحال پر مفصل بریفنگ  دی گئی ۔

اجلا س میں  اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت  دی گئی ، اسد عمر کا کہنا تھا کہ  عوام کی صحت اور تحفظ کیلئے گائیڈ لائنز  بہت ضروری ہے، وزیر صنعت نے ضروری صنعتوں کے کام بارے  میں  اجلاس میں  بریف کیا۔

وزیر فوڈ سکیورٹی نے اجلاس کے شرکاء کو گندم کے اسٹارک  بارے  میں آگاہ کیا ، اجلاس میں گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا فیصلہ  کیا گیا جب کہ گندم کی خریداری کا پلان ای سی سی کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ  ہوا۔

وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ  رمضان میں عوام کو تمام سہولیات پہچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔