Friday, April 26, 2024

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن مرکز میں اجلاس

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن مرکز میں اجلاس
April 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن مرکز میں اجلاس ہوا جس میں  مہلک وائرس کیخلاف صحت عامہ کیلئے انتہائی ناگزیر آلات کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی ۔

اسد عمر  کی زیر صدارت  کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن مرکز میں اجلاس ہوا ،  اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کل 3 ہزار 8 سو 44 وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،   ملک بھر میں اس وقت 20 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں جبکہ  مزید 13 پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ  کورونا وائرس کے جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے، ٹیسٹنگ کی استعداد کار میں اضافے کا ہدف کل مقرر کیا جائے گا،

اجلاس میں تربیت یافتہ افراد سے ٹیسٹنگ، نمونوں کے حصول اور ترسیل پر بھی غور کیا گیا جب کہ  ٹیسٹنگ کٹس، طبی آلات اور سامان کے حصول میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے مختلف سماجی اداروں کے نیٹ ورکس کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔