Tuesday, April 23, 2024

اسد عمر کہیں نہیں جا رہے ، فواد چودھری ‏

اسد عمر کہیں نہیں جا رہے ، فواد چودھری ‏
April 15, 2019

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی افواہیں دم توڑ گئیں، وزیراطلاعات فواد چودھری ‏نے کہا کہ اسد عمر کہیں نہیں جارہے، جب بھی آئی ایم ایف سے بات چیت حتمی مراحل میں ہوتی ہے ایسے خبریں گردش کرنے لگتی ہیں جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا  نے اگلے دو تین روز میں بڑے فیصلے سامنے آئیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیر کو تبدیل کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے،ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

حکومت نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان مسترد کردیا تاہم پنجاب  کی بیور کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی باتیں ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کو ہٹا کر ان کی جگہ سیکرٹری انسداد منشیات عارف نواز کی تعیناتی زیر غور ہے ۔

 چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کی جگہ سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کو تعینات کیا جا سکتا ہے ۔سیکرٹری کامرس احمد نواز سکھیرا بھی چیف سیکرٹری کیلئے فیورٹ  قرار دیئے جا رہے ہیں۔