Friday, March 29, 2024

اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
May 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عمران خان نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسدعمر کو پہلے کمیٹی کا رکن نامزد کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے آج پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی اور قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے اسد عمر کو چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دی اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو اسد عمر کی تقرری سے متعلق ہدایت بھی جاری کردیں۔ اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں۔ قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا۔ ممبر بننے کے بعد انھیں قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔