Saturday, May 4, 2024

اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا رکن بنا دیا گیا

اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا رکن بنا دیا گیا
May 10, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو ہو گئی۔ اسد عمر کو کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی اور قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوئے ۔ وزیر اعظم نے اسد عمر کو چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دی اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو اسد عمر کی تقرری سے متعلق ہدایت بھی جاری کر دیں ۔

 اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں۔