Saturday, May 11, 2024

اسد عمر کا اسپتالوں کیلئے خصوصی پیکج لانے کا اعلان

اسد عمر کا اسپتالوں کیلئے خصوصی پیکج لانے کا اعلان
June 8, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا ہے کہ حکومت رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یو بیڈز یقینی بنائے گی، صوبوں کےساتھ مل کر صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، اسپتالوں کے لیے خصوصی پیکج لانے کا بھی اعلان کیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی روزانہ کی بنیاد پر بیٹھک ہوئی ، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط قرار دے دیا، بتایا کہ  ایک ہفتے میں 250 وینٹی لیٹرز صوبوں کو فراہم کیے گئے، کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، صحت کے نظام میں بہتری سے متعلق صوبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں ماہ آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈزیقینی بنائےگی ، جو رواں ماہ جون میں ملک کے بڑے شہروں میں دیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپتالوں کے لیے خصوصی پیکج مرتب کیا جائےگا اور اس سلسلے میں صوبوں کےساتھ مشاورت سےاقدام کریں گے۔