Friday, March 29, 2024

اسد عمر کا استعفیٰ ، مارکیٹ پہلے گری بعد میں صورتحال بہتر ہوگئی

اسد عمر کا استعفیٰ ، مارکیٹ پہلے گری بعد میں صورتحال بہتر ہوگئی
April 18, 2019

 کراچی (92 نیوز) اسد عمر کے استعفے کی خبرسے مارکیٹ پہلے گری لیکن بعد میں صورتحال بہتر ہوگئی۔ انڈیکس 36417 کی نچلی اور 36916 پوائنٹس کی بلند سطح تک گیا۔

 ٹریڈنگ کے دوران انڈیکش 36 ہزار 417 کی نچلی اور 36 ہزار 916 کی بلند سطح پر دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ بجٹ بھی پیش ہونے والا ہے، ایسی صورتحال میں وزیر خزانہ کے مستفی ہونے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔