Wednesday, April 24, 2024

اسد عمر ، پرویز خٹک گھر جا کر بھی اختر مینگل کو راضی نہ کر سکے

اسد عمر ، پرویز خٹک گھر جا کر بھی اختر مینگل کو راضی نہ کر سکے
June 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان مذاکرات ناکام،اسد عمر اور پرویز خٹک گھر جا کر بھی اختر مینگل کو راضی نہ کر سکے ۔

 سربراہ بی این پی کہتے ہیں کہ آپ کی یقین دہانیاں اب منظور نہیں، اصولوں پر حکومت سے الگ ہوئے،پرویز خٹک کہتے ہیں مزید نشستیں ہونگی، تحفظات جلد دور کریں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور پرویز خٹک سردار اختر مینگل کو منانے ان کی رہائش گاہ پہنچے ، دونوں وزرا نے  اختر مینگل سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل  کی جسے بی این پی نے مسترد کردیا۔

بی این پی نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ کی یقین دہانیاں اب منظور نہیں، اصولوں  پر  حکومت سے الگ ہوئے ہیں، ہمارے6نکات پر عمل نہیں  کیا گیا۔

سردار اختر مینگل نے کہا بلوچستان کے مسائل حل کر دیں پورا بلوچستان  پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے گا ۔

حکومتی وفد کی نمائندگی کرنیوالے وزیر دفاع پرویز خٹک  نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بی این پی کے تحفظات جلد دور کیے جائیں گے، سردار صاحب کے ساتھ مزید نشستیں ہوں گی۔

اسد عمر بولے  پاکستان کے ہر حصہ کو ترقی اور حقوق نا ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔