Friday, April 26, 2024

اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورٹنس کھولنے کا عندیہ دیدیا

اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورٹنس کھولنے کا عندیہ دیدیا
July 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) شادی بیاہ و دیگر تقریبات سے منسلک انڈسٹری کیلئے خوشخبری ہے۔ چیئرمین این سی او سی اسدعمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورٹنس کھولنے کا عندیہ دے دیا۔ اسدعمر سے آل پاکستان ویڈنگ اور ریسٹورنٹس کے وفد نے ملاقات کی اور ایس او پیز کے ساتھ شادی ہالز اور ریسورٹنس کھولنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹل اور ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی۔ عید کے بعد این سی او سی کے اجلاس میں دوبارہ اسکا جائزہ لیں گے۔