Tuesday, April 16, 2024

اسد عمر نے انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کردیا

اسد عمر نے انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کردیا
March 19, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر دیا۔

اسدعمر  نے کہا جن تنظیموں نے الیکشن میں انکی حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، بہت عرصے تک بہانے بازی ہو چکی کہ خود حکومت کے مزے کرو اور خرابی کسی اور پر ڈال دو

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ  میرے ساتھیوں نے الزامات کے بعد بھی مجھے کہا کہ ہم آ پ کیساتھ کھڑے ہیں ، آپ چاہیں تو بیان دینے کو بھی تیار ہیں ۔

عمر کا کہنا تھا کہ  میرے ساتھیوں نے الزامات کے بعد بھی مجھے کہا کہ ہم آ پ کیساتھ کھڑے ہیں ، آپ چاہیں تو بیان دینے کو بھی تیار ہیں ۔