Saturday, April 27, 2024

اسد عمر نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

اسد عمر نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
March 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہونگے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جا سکے ۔بہار کی شجر کاری مہم کیلئے 15 کروڑ پودے لگانا ہدف ہے۔