Tuesday, April 23, 2024

اسد عمر نے 190 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تردید کر دی

اسد عمر نے 190 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تردید کر دی
December 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا 190 ارب  روپے کے ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ضمنی فنانس بل لانے پر غور کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے اچھے پروگرام پر مذاکرات کر لیں گے۔ راولپنڈی میں دوسری آل پاکستان خواتین چیمبر صدور کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد  عمر نے کہا کہ بیرون ملک  سے آنے والی رقوم میں  ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بطور  وزیر خزانہ میرے لئے آسان تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرتے پچھلی حکومت کو الزام دے کر آگے چلا جاتا  مگر ہم نے دوہری سپورٹ حاصل کی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ پرانے پاکستان کے واجبات وہیں دفن ہو جانے چاہئیں تھے۔ وزیر  خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اچھے پروگرام پر مذاکرات کر لیں گے۔ غیر یقینی کی صورتحال سے مت ڈریں یہ درست ہے کہ معیشت کا پہیہ سلو چل رہا ہے۔