Friday, April 19, 2024

اسد عمر جلد واپس آئیں گے ، شیخ رشید

اسد عمر جلد واپس آئیں گے ، شیخ رشید
April 20, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر جلد واپس آئیں گے ، ان کی پارٹی کے لئے بہت قربانیاں ہیں ،میں خود ان کو منانے کے لئے جاؤں گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  معاشی بحران کے حل کے لئے وزیر اعظم نے اہم فیصلے کئے ، وزیر اعظم نے صرف ایک وزیر کو نکالا ، ادویات کی قیمتوں کا بے قابو ہونا اس کی وجہ ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک حکومت کے ترجمان نہیں ہیں،اب فواد چودھری بھی حکومت کے ترجمان نہیں ، وزیراعظم کل کوئٹہ ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔