Friday, May 10, 2024

اسد عمر اور عمران اسماعیل کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات،مردم شماری کرانے پر اتفاق

اسد عمر اور عمران اسماعیل کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات،مردم شماری کرانے پر اتفاق
January 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کی آبادی کتنی ہے ، ڈیڑھ  کروڑ یا دو کروڑ سے زیادہ ، تنازع حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی  اور ایم کیو ایم کے درمیان نئی مردم شماری پر اتفاق ہوگیا، وفاقی کابینہ نے نئی مردم شماری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی، اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم مرکز کا دورہ بھی کیا۔

کراچی میں مردم شماری کے تنازع پر ایم کیوایم پاکستان کے  اعتراض پر گورنرسندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر کو بہادرآباد مرکز لے آیا ، جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی بیٹھک لگی ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا مردم شماری پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں، مردم شماری کے نتائج سی ای سی میں بھیجنے کا فیصلہ ہوا، جبکہ دوبارہ مردم شماری کا بھی فیصلہ ہوگیا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا نئی مردم شماری کیلئے ایم کیو ایم رہنماء امین الحق کمیٹی تیار ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مردم شماری کا ملبہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت پر ڈال دیا ،، اور کہا کہ پچھلی حکومت نے تنازع کے حوالے سے کچھ نہیں کیا ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور ساتھ لیکر چلیں گے ۔