Friday, May 3, 2024

اسد عبد الرحمان اور محمد اقبال ایئرمارشل ، 6 ایئر کموڈورز ایئروائس مارشل کے منصب پر فائز

اسد عبد الرحمان اور محمد اقبال ایئرمارشل ، 6 ایئر کموڈورز ایئروائس مارشل کے منصب پر فائز
July 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے پاک فضائیہ کے دو افسران کو ائیر مارشل اور 6 کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ائیر وائس مارشل اسد عبدالرحمن خان لودھی اور ائیر وائس مارشل محمد اقبال کو ائیر مارشل کے رینک پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومت نے ایئر وائس مارشل اسد عبدالرحمن خان لودھی اورایئر وائس مارشل محمد اقبال کو ائیر مارشل کے رینک پر ترقی دے دی ہے۔ ایئر مارشل اسد عبدالرحمن نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں مارچ 1982ءمیں کمیشن حاصل کیا اور ایئر فورس میں سروس کے دوران ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ ترقی ملنے سے پہلے ایئر مارشل اسد عبدالرحمن ائیر ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی ایئر چیف (سپورٹ) کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ ائیر مارشل محمد اقبال نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1982ءمیں کمیشن حاصل کیا۔ فائٹر سکواڈرن ، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (F-16) اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ محمد اقبال آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل میڈیا بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ترقی ملنے سے پہلے ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈائریکٹرجنرل ائیر فورس سٹرٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ حکومت نے ائیر کموڈور سلمان احسن بخاری، ائیر کموڈوررضوان پاشا، ائیر کموڈور اسید الرحمن عثمانی، ائیر کموڈور سید نعمان علی،ا ئیر کموڈور ظہیر احمد بابر اور ائیر کموڈور جوادسعیدکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔