Thursday, March 28, 2024

اسد الدین اویسی کا بابری مسجد فیصلے پر اظہار عدم اطمینان

اسد الدین اویسی کا بابری مسجد فیصلے پر اظہار عدم اطمینان
November 9, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) مسلمان اپنے قانونی حق کیلئے لڑرہے تھے، ہمیں پانچ ایکڑ زمین کی خیرات نہیں چاہیے، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی اسد الدین اویسی نے بابری مسجد فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں عدالت نے مانا کہ متنازعہ جگہ پرمندر نہیں تھا مگر پھربھی زمین ہندوﺅں کو دے دی۔ اسدالدین اویسی نے کہا ہم خود کہیں بھی مسجد بنا سکتے ہیں، ذاتی گھر کا سودا کر سکتا ہوں مگر مسجد کا نہیں، ہم عدالتی فیصلے پر مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ کوئی مندر گرایا جاتا تو بھی کیا عدالت یہ فیصلہ دیتی؟۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر بولے کہ عدالت نے مانا وہاں کوئی مندر نہیں تھا پھر بھی یہ فیصلہ دیا، بابری مسجد شریعت کے مطابق وہاں تھی ہے اور رہے گی، 500 سال سے قائم مسجد کو 1992 کو ساری دنیا کے سامنے شہید کیا گیا۔