Sunday, September 8, 2024

اسد الدین اویسی بھارت میں انتہاپسندوں کے نشانے پر، بی جے پی رہنما کا زبان کاٹنے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسد الدین اویسی بھارت میں انتہاپسندوں کے نشانے پر، بی جے پی رہنما کا زبان کاٹنے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
March 17, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں حق اور سچ کے لئے آواز بلند کرنا زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ الہٰ آباد میں بی جے پی کے رہنما شیام دیویدی نے انتہاپسندی کا ثبوت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو اسدالدین اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ نہ لگانے کے بیان پر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ الٰہ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شیام دیویدی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اسدالدین اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا وہ اسے ایک کروڑ روپے انعام دے گا۔ اس سے قبل نریندر مودی کے حامی انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والوں کے لئے ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ لگانا ضروری ہے جبکہ ہندو قوم پرست تنظیم اور بھارت میں فسادات برپا کرنے والی سب سے بڑی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس کے سربراہ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ نئی نسل کو  بھارت ماتا کی جے کا نعرہ سکھانے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد میں اسدالدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انتہاپسند اویسی کی جان کے درپے ہیں۔