Thursday, April 18, 2024

اسحاق ڈارکا سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ

اسحاق ڈارکا سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ
March 21, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سیاسی جماعتوں کےقائدین سےرابطہ کیا اورجوڈیشل کمیشن کےمعاملےپرتحریک انصاف کےساتھ طےپانےوالےمعاہدےپراعتماد میں لیا۔ وزارت خزانہ سےجاری بیان کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ ، رحمان ملک، رضاربانی اور اعتزازاحسن، نیشنل پارٹی کےرہنما میرحاصل بزنجو، فاٹا سےرکن قومی اسمبلی جی جی جمال اورایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارکوٹیلی فون کیا۔ اسحاق ڈارنے سیاسی رہنماؤں کومبینہ انتخابی دھاندلی سےمتعلق تحقیقات کےلیےجوڈیشل کمیشن کےقیام پرتحریک انصاف کےساتھ ہونےوالےمعاہدے سےمتعلق اعتماد میں لیا۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کےمعاملےپرمعاہدہ مثبت پیش رفت ہے،حکومت اورتحریک انصاف کےمعاہدے سے جمہوریت کوفائدہ ہوگا۔