Thursday, May 9, 2024

اسحاق ڈار کےدعوے بے بنیاد ، معیشت زبوں حالی کا شکار

اسحاق ڈار کےدعوے بے بنیاد ، معیشت زبوں حالی کا شکار
October 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) معیشت پٹڑی سے اترنے کو تیار ہونے لگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ناکامیاں سامنے آنے لگیں ۔ 83 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ گرتی برآمدات ہوئی ۔ سود کی بڑھتی شرح پر بے قابو اخراجات خطرناک صورتحال اختیار کر گئے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بڑا نعرہ لگایا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہر فورم پر ایک ہی راگ الاپتے نظر آئے کہ معیشت پٹڑی پر ہے لیکن 83 ارب ڈالر کا قرضہ ، گرتی ہوئی برآمدات ، سود کی بڑھتی شرح اور بے قابو اخراجات اکے سبب  معیشت ڈولنے لگی ۔ قرضہ لے کر واپس نہ کرنےکی پالیسی کے خوفناک نتائج بھی سامنے آنے لگے۔
صرف یہی نہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بجٹ کو کنٹرول کرنے کے تمام کلیے بھی بے سود ثابت ہورہے ہیں ۔ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی پالیسی کا کوئی مثبت پہلو اب تک سامنے نہیں آیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معیشت کو سنبھالا دینے میں ناکامیوں کی بدولت پاکستان کے معاشی اشاریے روز بروز نیچے گرتے جارہے ہیں۔