Monday, September 16, 2024

اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سڑک دوبارہ پارک میں شامل کر نے کا کام شروع

اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سڑک دوبارہ پارک میں شامل کر نے کا کام شروع
March 23, 2018

 لاہور (92 نیوز) سابق وزیر خزانہ کے گھر کے باہر سڑک کو پھرسے پارک بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔

 سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پارک پر سڑک بنانے پر برہمی ظاہر کی ۔ انہوں نے دس روز میں پارک کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔

 سڑک کی بحالی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔

 اداکارافضل خان جان ریمبو نے پارک کی بحالی پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کام نہیں کر نا چاہئے ۔

 چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کے لئے پارک پر سڑک کی تعمیرپر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے پارک کو اصلی حالت میں بحال کرنے کاحکم دیا ۔ انہوں نے مکمل خرچہ اسحاق ڈار سے وصول کرنے کا حکم بھی دیا تھا ۔