Saturday, May 18, 2024

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
November 14, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) احتساب عدلات نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف آمد سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی ۔ ضمان احمد علی قدوسی اور نیب پراسیکیوشن ٹیم عدالت پیش ہوئی ۔
اسحاق ڈار کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے ایک بار پھر اپنے موکل کےلئے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی جسے فاضل جج نے مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟وہ کب تک پیش ہوں گے ۔
وکیل نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں صحت یاب ہونے کےلئے 3 سے 6ہفتے لگ سکتے ہیں۔
عدالت نے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ کیس کی دوبارہ سماعت 21نومبر کو ہوگی۔