Thursday, April 18, 2024

اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی

اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی
November 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی۔
 نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔ وزیر خزانہ بدستور بیرون ملک موجود ہیں اس لئے وہ آج بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے احتساب عدالت ان کے پہلے ہی نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
اسحاق ڈار کے وکلا عدالت میں پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ان کے مؤکل دل کے علاج کے سلسلے میں لندن میں زیر علاج ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
سماعت میں اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی درخواست پر بھی غور ہو گا اور ملزم کی عدم پیشی پر 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لئے جائیں گے۔