Friday, April 26, 2024

اسحاق ڈار کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں  : ڈی جی نیب

اسحاق ڈار کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں  : ڈی جی نیب
December 11, 2015
کراچی(92نیوز)ڈی جی نیب کراچی کرنل ریٹائرڈ سراج النعیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں  نیب پر کسی کا دباؤ نہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی نیب کراچی نے کرپشن کے خلاف نکالی جانیوالی واک میں میڈیا سے کی بات چیت ، انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس کے حوالے سے ان پر کوئی دباو نہیں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ،زمینوں پر قبضے  پی ایم ڈی سی کے معا ملات کے علاوہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔۔ ڈی جی نیب نے کہا  کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف تحقیقات اور پراسکییوشن کے مرحلے میں آٹھ مہینے لگ سکتے ہیں  اور نیب عدالت سے انکا مزید ریمانڈ بھی حاصل کریگا