Tuesday, April 23, 2024

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی
April 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت  25 اپریل تک ملتوی ہو گئی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی سماعت کی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد خان سمیت تینوں ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ نیشنل بینک کے صدر کی جانب سے جونیئر وکیل نے بتایا کہ حشمت حبیب بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کا شوگر لیول 500 سے بڑھ گیا۔ گواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کر لیے جائیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔