Saturday, April 20, 2024

اسحاق ڈار کے اثاثے منجمند،نیب کی شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسحاق ڈار کے اثاثے منجمند،نیب کی شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
November 18, 2017

لاہور (92 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا۔ مزید جائیدادیں منجمد کرکے رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ چیئرمین نیب نے لاہور میں دو جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔

 دوسری طرف قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے نیب ہیڈ کوارٹرز کو یاد دہانی کا خط موصول ہو گیا۔

خط میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں۔

شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو سفارش بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ نیب ہیڈ کوارٹرز کرے گا۔