Thursday, April 25, 2024

نیب کو اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے

نیب کو اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے
July 30, 2019
لاہور( 92نیوز) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں  نیب کو اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ، نیب نے  باقاعدہ تحقیقات کا آغاز  کر دیا۔ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ  50کروڑ روپے صوبائی حکومت کو منتقل  کر دیے گئے ۔  ملزم کا ضبط شدہ بنگلہ بھی فروخت کیا جائیگا۔ ملک سے فرار ملزم اسحاق ڈار کے خلاف   اہم پیش رفت ہوئی ہے ، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اورمنی لانڈرنگ سے متعلق نیب کو اسحاق ڈار کے خلاف اہم شواہد مل گئے ۔

اسحاق ڈار کی حوالگی کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں معاہدہ ہو گیا

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ پچاس کروڑ روپے کی رقم صوبائی حکومت کو منتقل کر دی گئی ۔ تین نجی بینکوں کے اکاؤنٹس سے یہ خطیر رقم ضبط کی گئی، جوقومی خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ چند روز قبل نیب لاہور کیجانب سے  اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع پانچ کنال پر محیط بنگلہ بھی ضبط کر لیا گیاتھا،نیب کی جانب سے پنجاب حکومت کو بنگلہ فروخت کر کے اس کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار سے شادی کے سوالات، ماروی میمن پھٹ پڑیں ‏

ذرائع کے مطابق گلبرگ میں واقع اس بنگلے کی موجودہ مالیت کا تخمینہ بارہ سے پندرہ کروڑ روپےلگایا جا رہا ہے،ملزم اسحاق ڈار کے خلاف جاری کیس میں عنقریب مزید اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو پہلے ہی مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔