Friday, April 26, 2024

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی
December 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کی دو جنوری تک جان چھوٹ گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے جس پر فاضل جج نے استفار کیا کہ حکم نامے کی کاپی کہاں ہے؟؟۔ نیب پراسیکیوٹر بولے کاپی کے لئے درخواست دی ہے۔ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیں۔ حکم نامے کی کاپی جمع کرادینگے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تب تک اسحاق ڈار کی نیک نیتی بھی دیکھ لیں گے کہ وہ آتے ہیں کہ نہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک ہائیکورٹ کا حکم نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے 4 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔