Friday, March 29, 2024

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
January 18, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈارکی پٹیشن خارج کر دی ہے جس پرجج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی پر جو حکم امتناعی تھا اس کا کیا بنا۔
اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارکی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہو گئی ہے اور 28 میں سے 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
عدالت نے نیب کو اسحاق ڈارکی جانب سے دائر اعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر زیادہ سے زیادہ گواہوں کو بلانے کا حکم دیا اور سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کے بیانات 22 جنوری کوریکارڈ کئے جائیں گے جب کہ ہجویری ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرنے کی درخواست کی سماعت 24 جنوری کو ہو گی ۔