Friday, March 29, 2024

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی
May 9, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ گواہ محمد عظیم پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے گواہ کو اسحاق ڈار سے متعلقہ تمام ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم  دیدیا ۔ گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے اور عدالت نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار پیش ہوئے یا نہیں جس پر اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ خبروں میں تو ہم انہیں آتا جاتا دیکھتے رہتے ہیں ،وہ صحت مند ہیں لیکن یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیتے ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اظہارِ عدم اطمینان کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا اسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن آنا ہی پڑے گا، بتائیں کہ وہ کب تک ٹھیک ہوجائیں گے اور کب تک عدالت میں آئیں گے۔